Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ، 1500 پولیس افسران اور جوان ضلع بھر میں فرائض سر انجام دیں گے، مسیحی عبادت گاہوں پر مسلح اہلکار تعینات ہوں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کہ قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی۔ حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری تعینات ہو گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا تمام ڈیوٹیز کی خود نگرانی کریں گے۔

Related posts

بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم ، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ منتقل کرنیکا حکم

admin

یکم مئی سے 20 جون حکومت کیلئے اہم، 30 جون تک ہماری بریک ہے، شیخ رشید

admin

سعودی عرب میں رشوت لینے کے الزام میں سابق سکیورٹی سربراہ کو 20 سال قید

Mobeera Fatima

Leave a Comment