Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پیسہ تھا، پچھلی حکومتوں نے کیوں اسکالرشپس نہیں دیں؟ وزیر اعلیٰ پنجاب

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین کہتے ہیں کونسا مریم نواز خود سے پیسے دے رہی ہے۔ تو پیسہ پچھلی حکومتوں کے پاس بھی تھا انہوں نے کیوں اسکالرشپس نہیں دیں؟

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا کو اسکالرشپس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گالی دینا اور گریبان پکڑنا ہماری تہذیب نہیں۔ اور جو دوسروں کی عزت اچھالنے کا کہے وہ ملک سے مخلص نہیں۔ مجھ پر بھی ذاتی حملے کیے گئے۔ اور میں نے جیلیں بھی برداشت کیں۔ مخالفین کے مظالم کی وجہ سے میں مضبوط ہو گئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو گالم گلوچ سکھائے وہ آپ کا ہمدرد نہیں۔ میں سفارش سنتی ہوں اور نہ ہی سفارش پر کوئی تعیناتی کرتی ہوں۔ یہاں بھی بغیر سیاسی وابستگی کے بچوں کو اسکالرشپس دی گئی ہیں۔ صبح موسم خراب تھا مگر طلبہ منتظر تھے اور مجھے پہنچنا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمارے ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ اور رواں سال 30 ہزار اسکالرشپس دے رہے ہیں۔ جبکہ اسکالرشپس لینے والوں میں 60 فیصد طالبات شامل ہیں۔ پہلی بار پرائیویٹ یونیورسٹیز اور کالجز کو اسکالرشپ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔

Related posts

ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ریل کا سفر غیر محفوظ ہونے کا انکشاف

Mobeera Fatima

خان کا سپاہی تھا، ہوں اور رہوں گا، غلط فہمیاں پیدا کی گئیں، شیر افضل مروت

Mobeera Fatima

کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل

Mobeera Fatima

Leave a Comment