Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

راشد خان کی تین سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کی تین سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

افغانستان نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، تین سال بعد راشد خان کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں افغان ٹیم کی قیادت حشمتاللہ شہیدی کریں گے۔ افغان لیگ اسپنر نے آخری ٹیسٹ میچ میچ زمبابوے کے خلاف مارچ 2021ء میں کھیلا تھا۔

افغانستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر 2024ء سے بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔ بلاوائیو میں ہی دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 67 پوائنٹس کا اضافہ

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت کا بلا سود قرضہ دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

افغانستان ، داڑھی نہ رکھنے پر سینکڑوں سکیورٹی اہلکار برطرف ، غیر اخلاقی حرکات پر 13 ہزار افراد گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment