Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر مزید سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، انٹر بینک میں ڈالر مزید 7 پیسے سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1163 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزارسے زائد پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر277 روپے98 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا، مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 1073 پوائنٹس کم ہوکر 1لاکھ 8 ہزار 896 پر بند ہوا۔

گزشتہ روز بازارِ حصص میں 1000 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس سے 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ ساز سطح عبور کرگیا۔

Related posts

ایک بال پر 13 رنز، بھارت نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

Mobeera Fatima

لکی مروت میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

Mobeera Fatima

منکی پاکس رواں سال 548 زندگیاں نگل گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment