Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے محصولات میں اضافے کے لیے ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی پر زور دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن معاشی اصلاحات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اور ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ، وزیر مملکت، چیئرمین ایف بی آ ر اور سیکریٹری خزانہ کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ جبکہ معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ فسکل اسپیس بڑھنا خوش آئند ہے۔

وزیر اعظم نے ملک میں ٹیکسیشن کو مؤثر اور تیز تر بنانے، محصولات کے نفاذ اور حکمت عملی پر عملدرآمد کے حوالے سے سخت اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

Related posts

صدر ٹرمپ کا شکریہ ، تجارتی معاہدے سے شراکت داری مزید مستحکم ہو گی ، شہباز شریف

Mobeera Fatima

جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment