Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

محسن نقوی کو سینیٹ نشست سے نااہل قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

وفاقی وزیر داخلہ اور سینیٹر محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

نااہل قرار دینے کی درخواست شہری مشکور حسین نے ماہر قانون ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزارتِ داخلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور محسن نقوی فریق کو بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔ سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وہ پی سی بی کے چیئرمین تھے۔

شہری نے مؤقف اپنایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 کےتحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔ لاہور ہائی کورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

خیال رہے کہ 6 فروری کو اُس وقت کے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 3 برس کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 5 اپریل 2024 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹرز کے نوٹیفیکیشن جاری کیے تھے جن میں محسن نقوی کا نام بھی شامل تھا۔

Related posts

ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستانی کھلاڑیوں کے نام فا ئنل

admin

25 فیصد انڈسٹریز بند ، ایف پی سی سی آئی کا آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

چیف جسٹس کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس،زیر التوا کیسز جلد نمٹانے کی حکمت عملی پر غور

Mobeera Fatima

Leave a Comment