Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لیتے ہوئے ادارے کی نجکاری کا کیس نمٹا دیا۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے پی آئی اے کی نجکاری کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے پی آئی اے انتظامیہ کو نئے پروفیشنلز بھرتی کرنے کی اجازت دی تھی تاہم نجکاری کے عمل سے نئی بھرتیاں نہیں کی گئیں۔

ایشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پی آئی اے نجکاری کا عمل کمیشن دوبارہ کرنے جا رہا ہے، پی آئی اے فلائٹ آپریشن پر پابندی بھی ختم ہو گئی ہے،
جسٹس امین الدین نے کہا کہ دوبارہ نجکاری کے عمل میں اب شاید ریٹ زیادہ ملے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پی آئی اے نجکاری کر کے حکومت کہیں سپریم کورٹ آرڈر کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہی؟ عدالت نے حکم دیا تھا نجکاری عدالت کو اعتماد میں لے کر کی جائے۔

Related posts

پیرس اولمپکس ، میڈلز ٹیبل پر جاپان سب سے آگے

Mobeera Fatima

مختلف شہروں میں بارش ، نشیبی علاقے زیر آب، گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے،خواجہ آصف

Mobeera Fatima

Leave a Comment