Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شدید برفباری، وادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران کو بند کر دیا گیا

وادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران اور اس سے آگے سڑک کو بند کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کہا ہے کہ سیاح ناران کا سفر نہ کریں، موسمی حالات کے پیش نظر ناران کا سیاحتی سیزن اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ سیاح شوگراں اور بالاکوٹ کے دیگر سیاحتی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔

برف باری اور راستے بند ہونے کے باعث ناران اور بالائی مقامات کو بند کیا ہے، گڑھی حبیب اللہ، بالاکوٹ، گھنول، کیوائی اور ترنہ کے علاقے سیاحوں کیلئے کھلے ہیں۔

Related posts

نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کیخلاف مقدمے کی سماعت 2028 میں کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

چیمپینز ٹرافی 2025 کی تیاریاں، پی سی بی نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس بلندترین سطح پر، ڈالر مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment