Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں اسموگ اور دُھند کے ڈیرے

لاہور: پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند اور اسموگ کی شدت برقرار ہے۔ رات گئے موٹروے کے مختلف حصوں کو بند کر دیا گیا۔

لاہور، ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف علاقے آج بھی اسموگ اور دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ جس کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گیا ہے۔ حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے جبکہ ٹریفک حادثات کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کیا گیا۔

موٹروے ایم 2 کو شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کیا گیا۔ جبکہ موٹروے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کیا گیا۔ موٹروے ایم 4 کو بھی دھند اور اسموگ کی وجہ سے پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کر دیا گیا۔

Related posts

قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے یو یو ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار

Mobeera Fatima

ایس سی او کانفرنس ، فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی

Mobeera Fatima

چیمپئنز ٹرافی ، بڑی تعداد میں بھارتی فینز کو ویزا دینے کی تیاریاں

Mobeera Fatima

Leave a Comment