Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اعظم سواتی اٹک جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی ملنے کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

اعظم سواتی کو آج ہی ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا کیا گیا تھا تاہم ٹیکسلا پولیس نے دوبارہ حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اعظم سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا، مقدمے میں 20 دفعات لگائی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی ضمانتیں منظور کی تھیں۔

Related posts

فلور ملز کی ہڑتال، آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

Mobeera Fatima

سونے سے پہلے اسمارٹ فون کے استعمال سے ذیابطیس کا خطرہ

Mobeera Fatima

بھارتی کرکٹ ٹیم کی وکٹری پریڈ، پورا ممبئی اُمڈ آیا، ناقابلِ یقین مناظر

Mobeera Fatima

Leave a Comment