Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نادرا نے پیدائش، اموات اور شادی کی رجسٹریشن کے لیے موبائل ایپ متعارف کرا دی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پیدائش، اموات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی جیسے اہم معاملات کی رجسٹریشن کیلئے جدید موبائل ایپلیکیشن متعارف کرا دی ہے۔

نادرا ترجمان کے مطابق شہری اب گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے ان واقعات کا آن لائن اندراج کروا سکیں گے، جس سے انہیں طویل قطاروں اوردفترکے چکرکاٹنے سے نجات ملے گی۔

یہ سہولت ابتدائی طورپرصوبہ پنجاب میں شروع کی گئی ہے دیگر صوبوں میں بھی اس کا دائرہ جلد بڑھایا جائیگا، یونین کونسلوں میں بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد کی یونین کونسلز میں نادرا ون ونڈو کاؤنٹرز کے قیام کا عمل بھی جاری ہے، جہاں شہری تمام اہم رجسٹریشن خدمات ایک ہی جگہ سے حاصل کرسکیں گے۔

Related posts

پیٹرول پر لیوی میں بھی 26 روپے ، 77 پیسے اضافہ کر دیا گیا

Mobeera Fatima

ادارے نیوٹرل ہو جائیں ، وفاق سے صوبے کا پیسہ نکلوا کر رہوں گا ، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

ملک بھر میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment