Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مہاجرین نشستوں کاخاتمہ ممکن نہیں،وزیرقانون

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑکا کہنا ہے کہ مہاجرین نشستوں کاخاتمہ ممکن نہیں،کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال وزیر اعظم نے خصوصی کمیٹی بنائی تھی،ایکشن کمیٹی کے 38 میں سے 35 مطالبات مان لئے گئے۔

آزادکشمیر کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی،طے کیا گیا ہے کہ آئین میں ترمیم کیلئے اسمبلی خود فیصلہ کرے گی،سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے اس معاملے پر فیصلہ دیا ہے۔

کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کیلئے غیرملکی ہاتھ ملوث ہیں،اب آڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں کہ ان سب کے پیچھے کون ہے، پاکستان نے بھارت کو جو جواب دیا اس کو بھارت برداشت نہیں کر پا رہا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 164کے تحت وفاق صوبوں سے اپنا حصہ مانگ رہا ہے۔

Related posts

لاہور کا اے کیو آئی 235 سے 138 پر آگیا جو حکومت کاماحول دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے، مریم اورنگزیب

Mobeera Fatima

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کا ہم نیٹ ورک کے کراچی آفس کا دورہ

Mobeera Fatima

محکمہ داخلہ سندھ کا 24افرادکونظربندکرنے کا حکم نامہ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment