Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںصحت

ملک میں ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ

کراچی: ملک کے مختلف حصوں میں ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا سمیت دیگر وبائی امراض کی شدت بڑھنے لگی ہے۔ 

حکام نے بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں ڈینگی اور چکن گونیا کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور اسپتال مریضوں سے بھرگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق صوبے بھر میں ملیریا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور جنوری سے اکتوبر تک سندھ میں ملیریا کے 2 لاکھ 49 ہزار 151کیس سامنے آئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی سے ملیریا کے ایک ہزار 976کیس رپورٹ ہوئے، حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے  ایک لاکھ 19ہزار 293  اور لاڑکانہ سے 55 ہزار 294کیس سامنے آئے۔

Related posts

وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس ، صحافیوں کا واک آئوٹ

Mobeera Fatima

گیس بلوں میں کونیکل بیفل چارجز اوگرا کی منظوری سے شامل کئے ،سوئی سدرن

Mobeera Fatima

ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment