Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی سالانہ آمدن 100 فیصد بڑھ کر 110 ارب روپے ہو گئی

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی سالانہ آمدن 64 ارب سے 100 فیصد بڑھ کر 110 ارب روپے ہو گئی ہے جو ملک کے کسی بھی سرکاری ادارے کی آمدنی میں ایک تاریخی اور منفرد مثال ہے۔

ٹول پلازوں پر ریونیو کی وصولی بھی 32 ارب روپے سے بڑھ کر 64 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جو مالیاتی استحکام کے حوالے سے ایک اور سنگ میل ہے۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات، نجکاری اور بورڈ آف انویسٹمنٹ عبدالعلیم خان نے گزشتہ روز دورہ این ایچ اے ہیڈ کوارٹرز کے موقع پر نیشنل ٹریفک آپریشن سینٹر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے موٹرویز پر ٹریفک مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سسٹم کا جائزہ لیا اور ریونیو کی وصولی کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ایم ٹیگ کی سہولت حاصل کرنے کے لیے 99 فیصد گاڑیاں منتقل کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اور سائیڈ سے کیمروں کی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جائے اور اس کا ڈیٹا سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پاس بھی موجود ہو۔

Related posts

ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

سونے کی فی تولہ قیمت میں 9ہزار روپے کی کمی

Mobeera Fatima

بجلی بلوں پر ریلیف خوش آئند، وزرائے اعلیٰ کے بیانات کو بڑھاوا نہیں دینا چاہیے، قمر زمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment