Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دی جائے ، اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو خط

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھا ہے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ عادل بازئی کو نااہل کرکے نشست خالی قرار دی جائے ،مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے عادل بازئی کیخلاف ریفرنس اسپیکر کو بھیجا تھا۔

قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے 7 اکتوبر کر بھی عادل بازئی کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت نشست خالی قرار دی جائے۔

عادل بازئی نے بجٹ سیشن میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی۔

Related posts

12 ربیع الاول ، تحریک انصاف کا لاہور جلسہ موخر کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

خلیجی ممالک کا سفر کرنے والے محنت کشوں پر ٹیکس عائد

Mobeera Fatima

ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی بوری 1286 روپے کی ہوگئی

admin

Leave a Comment