Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکا بھارت، اٹلی، رومانیہ کو 96 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکا فوجی ساز و سامان دے گا

امریکا نے بھارت، اٹلی اور رومانیہ کو فوجی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

پینٹاگون کے مطابق امریکا بھارت،اٹلی، رومانیہ کو 96 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکا فوجی ساز و سامان دے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے فوجی سازوسامان فراہمی کی منظوری دے دی ہے، پینٹاگون کے مطابق بھارت کو17کروڑ50لاکھ ڈالرکے تارپیڈوفروخت کئے جائیں گے۔

رومانیہ کو 11 کروڑ ڈالر مالیت کا ریڈار سسٹم فراہم کیا جائے گا جبکہ اٹلی کو68کروڑڈالرمالیت کا الیکٹرانک اٹیک مشن سسٹم دیا جائے گا۔

Related posts

فخر زمان کی یو اے ای کیخلاف ناقابل شکست اننگز ، آخری اوور میں مسلسل 5 چوکے لگائے

Mobeera Fatima

ایس ایچ او اتنا بڑا ہے ، عدالتی احکامات کو نہیں مانتا ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

وزیر اعلیٰ پنجاب کا روایتی تعلیم کو دلچسپ اور زیادہ مؤثر بنانے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment