Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا روایتی تعلیم کو دلچسپ اور زیادہ مؤثر بنانے کا اعلان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے روایتی تعلیم کو زیادہ مؤثر اور دلچسپ بنایا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیجیٹل لرننگ ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیجیٹل لرننگ دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے۔ جبکہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی ایم لیپ ٹاپ اسکیم پنجاب کے طلبا کے لیے انقلابی قدم ثابت ہو گا۔ اور پنجاب میں نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز کرائے جا رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو اے آئی اور سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کے کورسز بھی کرائے جا رہے ہیں۔ جبکہ آئی ٹی کورسز سے فری لانسرز مستفید ہو رہے ہیں۔ سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز اور ڈیجیٹل لیب بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے روایتی تعلیم کو زیادہ مؤثر اور دلچسپ بنایا جا رہا ہے۔ اور لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی بھی بنا رہے ہیں۔ آئی ٹی سٹی میں ٹوئین ٹاور اسی سال مکمل کر لیے جائیں گے۔

Related posts

آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

Mobeera Fatima

اسرائیل کے 600 سے زائد سابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں کا ٹرمپ کو خط، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

Mobeera Fatima

وفاقی بجٹ 2024-25، 7 سے 9 جون کے درمیان پیش کرنے کی تجویز

admin

Leave a Comment