Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بھارت میں مفت میں سر کا مساج کروانے والا شخص بولنے کی صلاحیت کھو بیٹھا

بھارت میں مفت میں سر کا مساج کروانے والا بولنے کی صلاحیت سے بھی محروم ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عجیب نوعیت کا واقعہ پیش آیا جب ایک حجام کی جانب سے سر کا مساج کرنے کے بعد ایک شخص کو اسٹروک ہوگیا۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بیلاری میں 30 شالہ شخص مفت میں سر کی مالش کروانے کے بعد زندگی اور موت کی کشمکش کا شکار ہوگیا،مذکورہ شخص کا غیر تربیت یافتہ حجام نے مساج کیا جس کے باعث اس کی گردن میں بل پڑ گیا۔

گھر واپس آنے کے بعد شہری بولنے کی صلاحیت سے محروم ہونے لگا اور اسے اپنے بائیں جانب کمزوری محسوس ہونے لگی،تکلیف کے باعث کرناٹک کا رہائشی فوری طور پر علاج کے لئے اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ مساج کی وجہ سے اس کی شریان پھٹ گئی ہے جس کی وجہ سے اس کے دماغ میں خون کی روانی متاثر ہونے کے باعث اسٹروک ہوا ہے۔

Related posts

ملک بھر میں رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہو گا

Mobeera Fatima

ملالہ یوسفزئی کا جنگ زدہ خطوں میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان

Mobeera Fatima

غلطی سے ہارٹ اٹیک کا لفظ استعمال کیا، آئمہ بیگ کی وضاحت

Mobeera Fatima

Leave a Comment