Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ میں لائف انشورنس شامل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ میں لائف انشورنس بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مزید بیماریوں کے علاج کو بھی صحت کارڈ میں شامل کرنے پر کام کر رہی ہے۔

اچھی شہرت کے حامل مزید اسپتالوں کو بھی صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا،انہوں نے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صحت کارڈ کے تحت ریٹس کم ہونے پر دل کے مریضوں کے آپریشنز نہ ہونے کی شکایات کا نوٹس بھی لیا۔

وزیراعلیٰ نے صحت کارڈ حکام کو دل کے مریضوں کے آپریشنز صحت کارڈ کے تحت یقینی بنانے کی ہدایت کی ، انہوں نے کہا دل کے آپریشنز پر آنے والے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی، مریضوں پر کوئی بوجھ نہ ڈالا جائے۔

Related posts

جڑواں شہروں میں میٹرو بس بند، موبائل فون سروس جزوی معطل، اسلام آباد مکمل بند

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

شریکِ حیات پر تشدد کی طرف مائل کرنیوالے 7 عوامل

Mobeera Fatima

Leave a Comment