Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

حماس کا یحییٰ سنوار سے رابطہ منقطع ، غیر ملکی میڈیا کافضائی حملے میں شہادت کا دعویٰ

حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی غزہ میں فضائی حملے کے دوران شہادت کا دعویٰ سامنے آیا ہے ، اسرائیل نے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی جبکہ حماس کا اپنے سربراہ سے رابطہ منقطع ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی عبرانی کان پبلک براڈکاسٹر اور ہاریٹز، ماریو اور والا نیوز سائٹس سمیت متعدد غیر ملکی نیوز چینل نے یحییٰ السنوار کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی فضائی حملے میں ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاہم ابتدائی تحقیقات میں اب تک ان کی شہادت  کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔

دوسری جانب ایک اور خبر رساں ادارے شن بیٹ ایجنسی نے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ یحییٰ السنوار خیریت سے ہیں تاہم انھوں نے خود کو محفوظ بنانے کے لیے رابطے محدود کر دیئے ہیں۔

واضح رہے جولائی میں ایران کے دارالحکومت تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ السنوار کو حماس کا نیا سربراہ بنایا گیا تھا۔

Related posts

سپریم کورٹ ، 9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور

Mobeera Fatima

اسرائیل کینسر کی بیماری بن چکا، خطے میں ایک نئی جنگ کا خطرہ ہے، شمالی کوریا

Mobeera Fatima

پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment