Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

حسینہ واجد کو بڑا جھٹکا ، بنگلہ دیشی کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹا دی گئی

بنگلہ دیش کے کرنسی نوٹوں سے ملک کے بانی اور سابق وزیراعظم شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا کر نئے ڈیزائن والے نوٹ جاری کر دیئے گئے۔

مقامی بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے نوٹوں پر انسانی تصویر کے بجائے قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات پرنٹ کیے گئے ہیں، ابھی 20، 50 اور 1000 مالیت کے نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مختلف مالیت کے نوٹ مرحلہ وار جاری کئے جائیں گے، پرانے نوٹ اور سکے بھی گردش میں رہیں گے۔

واضح رہے یہ پہلا موقع نہیں کہ بنگلہ دیش میں کرنسی ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہو۔ 1972 میں ملک کے قیام کے بعد پہلے نوٹوں پر ملک کا نقشہ دکھایا گیا۔ بعد میں شیخ مجیب اور ان کی جماعت عوامی لیگ کے اقتدار کے دوران شیخ مجیب  کی تصاویر والے نوٹ چھاپے گئے۔

Related posts

پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکام ، موٹر سائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار

Mobeera Fatima

غیر قانونی داخلے کی کوشش ، ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 260 افغان شہری جاں بحق

Mobeera Fatima

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا میں 7 ارب ، 19 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

Mobeera Fatima

Leave a Comment