Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین تک جا پہنچی

اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کی تعداد میں حیران کُن اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین تک جا پہنچی ہے۔

اوپن اے آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے لیے اکاؤنٹ کی شرط ختم کرنے کے بعد صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس کے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے اب 200 ملین سے زائد ہفتہ وار فعال صارفین ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین کی  تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں دگنی ہوگئی ہے۔ شروعات میں اسے بہت کم لوگوں نے استعمال کیا لیکن جوں جوں لوگوں کو اس کی اہمیت اور افادیت کا اندازہ ہو رہا ہے اس کے صارفین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا اجراء 2022ء میں کیا گیا تھا، یہ چیٹ بوٹ صارف کے پوچھنے پر انسانی طرز کے جوابات تیار کر سکتا ہے۔

Related posts

پنجاب اورخیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں شدید دھند، مختلف مقامات پر موٹرویز بند

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے ججوں کی نامزدگی ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب

Mobeera Fatima

قرضوں نے پاکستان کی معیشت کو متاثر کیا ہے، شیری رحمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment