Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان اور مسلم لیگ ن مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، فواد چوہدری کا دعویٰ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور مسلم لیگ ن کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان اور مسلم لیگ ن مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، اسٹیبلشمنٹ کو چاہیے ماحول فراہم کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگوں نے کہا کہ پارٹی ختم ہو جائے گی، 8 فروری کو لوگوں نے بغیر انتخابی نشان کے ووٹ دیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ہی تجربہ چل رہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کر کے ملک چلانا ہے۔ مائنس بانی پی ٹی آئی کے چکر میں سب کچھ تباہ و برباد کر دیا گیا۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ساڑھے تین سالوں میں دہشتگردی نہیں ہوئی لیکن آج پورے طریقے سے دہشتگردی واپس آ گئی ہے، گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ سارے مسائل کا حل ہے، لوگوں کو اٹھانے یا بندوق سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میرے اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین کی کارروائی  کررہا ہے ، ہمارے لیے بھی دل بڑا کرے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری میچ کے حوالے سے ان کا کہنتا تھا کہ اب دعا ہی ہے کہ بنگلہ دیش والوں کو بال نظر آنا بند ہوجائے، جو ہماری کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ہے وہی حکومت کی ہے۔

Related posts

پاکستان این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے پر نظرثانی کرے ، عالمی بینک

Mobeera Fatima

روس کیساتھ 3 سالہ جنگ میں45 ہزار سے زائد یوکرینی شہری ہلاک ہوئے، صدر یوکرین

Mobeera Fatima

عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو گا یا نہیں ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment