خیبرپختونخوا کے تین بیوروکریٹس کو گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات مہنگی پڑ گئی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق تینوں افسران کو عہدوں سے فارغ کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے افسران کی گورنر سے ملاقات پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
او ایس ڈی بنائے جانے والوں میں اسپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور اسٹیبلشمنٹ سیکشن آفیسرز شامل ہیں،تینوں افسران کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔