Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی سے اغواء ہونے والے صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے

کراچی سے گزشتہ دنوں اغواء ہونے والے معروف صنعت کار اور کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے۔

پاکستانی صنعت کار کی رہائی کی تصدیق انکے وکیل میاں علی اشفاق کی جانب سے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار احمد کی کراچی میں موجود اپنے اہل خانہ سے بات ہوگئی ہے اور وہ جلد انکے ساتھ ہوں گے۔

وکیل علی اشفاق کی طرف سے بزنس ٹائیکون کے اغواء کے بارے میں مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بھی کولا نیکسٹ کے مالک کے لاہور میں انکے گھر پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ ذوالفقار احمد کو 23 جولائی کی شام کراچے کے علاقے ماڑی پور سے نامعلوم افراد زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ ذوالفقار احمد کے اغواء کا مقدمہ 26 جولائی کو کلری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ ذوالفقار احمد کولا نیکسٹ کے ساتھ میزان آئل اور پراچہ ٹیکسٹائلز کے بھی مالک ہیں۔

Related posts

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

Mobeera Fatima

زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر

admin

جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، سردار سرفراز

Mobeera Fatima

Leave a Comment