Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دھرنا مظاہرین کے مطالبات جائز ، سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں ، وزیر داخلہ کا لیاقت بلوچ سے رابطہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق محسن نقوی نے لیاقت بلوچ سے مطالبات سے متعلق بات کی۔  محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات چاہتی ہے۔ دھرنا مظاہرین کے مطالبات جائز ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ 500 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے اور سلیب ریٹ ختم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم ، غریب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے دوسرے روز لیاقت باغ راولپنڈی میں دھرنا دے رکھا ہے جہاں پارٹی رہنماؤں کی تقریر کے لیے اسٹیج بھی بنا دیا گیا ہے اور دھرنے کے شرکاء کے لیے کھانے پینے کا بندوبست بھی کر دیا گیا ہے۔

Related posts

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

Mobeera Fatima

ڈالر مہنگا،دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ

Mobeera Fatima

پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب

Mobeera Fatima

Leave a Comment