Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کیلئے وزیرِ اعظم کا نیا ریلیف پیکیج

یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے وزیرِ اعظم کا نیا پیکیج منظوری کے لیے ای سی سی کو بھجوا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اطلاق ای سی سی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہو گا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیرِ اعظم کے نئے پیکیج کا اطلاق یکم اگست سے کرنے کی تجویز ہے۔

وزیرِ اعظم کے نئے پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں، چاول پر سبسڈی میں300 فیصد اضافے اور آٹے پر سبسڈی کا موجودہ ماڈل برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جا رہی ہے، چینی، گھی، آٹا، چاول، دالوں پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جا رہی ہے۔

بجٹ میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیرِ اعظم اور رمضان پیکیج کے لیے 65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج کے لیے رواں مالی سال 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

Related posts

پاک افغان جنگ بندی معاہدے میں وقت کی حد مقرر نہیں ، خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار رہے گا ، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

ملک میں بھیک مانگنا منظم اور منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، وزیر دفاع

Mobeera Fatima

بشکیک واقعے پر انکوائری کمیٹی بنادی، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر خارجہ

admin

Leave a Comment