Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سیلاب سے متاثرہ گھروں ، انفرا اسٹرکچر کی تعمیر ، ایشیائی بینک پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر دیگا

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی۔

رقم پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ گھروں، انفرااسٹرکچر کی تعمیر پرخرچ کی جائے گی، منصوبے کے تحت سندھ میں صحت کی بنیادی سہولتوں کو بحال کیا جائے گا۔

ایشیائی بینک کی رپورٹ کے مطابق، 2022ء میں سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی،21 لاکھ گھر مکمل طور پر یا جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 سال گزرنے کے باوجود کئی متاثرین عارضی گھروں یا شیلٹرز میں رہنے پر مجبور ہیں۔

وسطی اور مغربی ایشیا کیلئے اے ڈی پی کے ڈائریکٹر جنرل یوگینی زوکوف نے کہا کہ منصوبہ گھروں اور کمیونٹیز کی تعمیر نو، سندھ میں بنیادی خدمات کی بحالی میں مدد کریگا۔

Related posts

برانڈڈ گھی اور آئل مینوفیکچررز نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا

Mobeera Fatima

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا

Mobeera Fatima

سابق اسرائیلی وزیر دفاع کی نیتن یاہو پر شدید تنقید

Mobeera Fatima

Leave a Comment