Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کرم کے قبائل میں لڑائی کا چوتھا روز ، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی ، 55 زخمی

ضلع کرم میں قبائل کے مابین لڑائی کا سلسلہ چوتھے روز میں داخل ، جاں بحق افراد کی تعداد 11 جبکہ 55 زخمی ہو گئے ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم شروع ہوا جس نے خونی صورتحال اختیار کر لی۔ دو دیہات کی لڑائی بوشہرہ، ڈنڈر، بالش خیل، حار کلے، پیواڑ اور شپینہ شگہ گیدو کنج علیزئی تک پھیل گئی ہے۔

دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ پولیس انتظامیہ اور فورسز کے تعاون سے مقامی جرگہ فائر بندی کرانے میں یکسر ناکام ہو گیا ہے۔

پاراچنار شہر پر بھی میزائل فائر کئے جا رہے ہیں۔ گھروں میں میزائل لگنے سے متعدد بچے بھی زخمی ہو گئے ہیں۔

Related posts

پاکستان ، سعودیہ اور ترکیے کا اتحاد مکہ مکرمہ اور بیت المقدس کی حفاظت کیلئے استعمال ہونا چاہیے، حافظ نعیم

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت سستا ، کدو، بھنڈی اور لیموں کی قیمت میں اضافہ

Mobeera Fatima

چہلمِ امام حسین کے موقع پر دو کروڑ 10 لاکھ زائرین کی کربلا آمد

Mobeera Fatima

Leave a Comment