Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مسلم لیگ ن کا اہم معاملات پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن نے اہم معاملات پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں میں مذاکرات آج ایوان صدر میں ہوں گے،مذاکرات میں صدر مملکت آصف علی زرداری بھی شریک ہوں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں میں مذاکرات وزیر اعظم کی ہدایت پر کئے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان اور نیئر بخاری شریک ہوں گے، ن لیگ کی جانب سے اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑاور عطا تارڑ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق اور قانون دان عرفان قادر بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل منصور اعوان مخصوص نشستوں سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

Related posts

پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Mobeera Fatima

اسلام آباد کے داخلی راستے سیل ، اسکولوں میں چھٹی، میٹرو بس سروس بھی بند

Mobeera Fatima

آڈیو لیکس کیس دوسری عدالت کو منتقل کر دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment