Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

وزیراعظم شہباز شریف کی مسقط میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مسقط میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہباز شریف سے عمان کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے عمان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے تعاون کی پیشکش کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مسقط حملے میں 4 پاکستانی شہریوں سمیت 6 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے سلطان ہیثم بن طارق کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم نے تجارت، توانائی اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر عمان کے سفیر نے بھی دو طرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

Related posts

بھارت سمیت کسی بھی ملک نے روس کے ساتھ تجارت جاری رکھی تو پابندیاں لگیں گی، نیٹو

Mobeera Fatima

شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، محسن نقوی

Mobeera Fatima

پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم

Mobeera Fatima

Leave a Comment