Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ڈارون: پاکستان شاہینز کل بنگلہ دیش اے کیخلاف میدان میں اترے گی

پاکستان شاہینز کل آسٹریلوی شہر ڈارون میں بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ میچ کھیلیں گے۔

صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں پاکستان شاہینز کل بنگلہ دیش اے کے خلاف میدان میں اترے گی۔ پاکستان شاہینز کی تین سال میں یہ تیسری ریڈ بال سیریز ہے۔  دوسرا چار روزہ میچ 26 جولائی سے ڈارون میں کھیلا جائے گا۔

اس حوالے سے کپتان صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی موجودگی سے بہت فائدہ ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان شاہینز سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف سیریز کھیل چکی ہے۔

Related posts

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 18 کروڑ ، 40 لاکھ پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف

Mobeera Fatima

61 ارب روپے کے قرض جاری، پنجاب میں نئے کاروبار شروع کرنے کا ریکارڈ قائم

Mobeera Fatima

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment