Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

ڈپریشن کا روحانی علاج کافی نہیں، دوا بھی ضروری ہے، صحیفہ جبار خٹک

پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈپریشن کے مریضوں کو صرف روحانی علاج کے مشورے دینا بے بنیاد ہے۔

اداکارہ خود ڈپریشن کا شکار ہیں اس لئے انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر انہیں نماز اور قرآن پاک پڑھنے کے مشورے دیتے ہیں، جو وہ پہلے ہی کر رہی ہیں، مگر اس کے باوجود مکمل صحت یاب نہیں ہو سکیں۔

صحیفہ جبار خٹک نے کہا کہ معاشرے میں تعلیم اور شعور کی کمی ہے، لوگ ہر بیماری کو مذہب سے جوڑ دیتے ہیں، جبکہ اللہ تعالیٰ نے دوا اور دعا دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کا حکم دیا ہے۔صحیفہ کا کہنا تھا کہ شفاء کے لیے اللہ نے ذرائع مہیا کیے ہیں اور ان کو نظرانداز کرنا غلط ہے۔

Related posts

ایپل نے اپنے تین میک بکس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا

Mobeera Fatima

شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل

Mobeera Fatima

ٹرمپ انتظامیہ نے لاکھوں تارکین کی قانونی حیثیت ختم کر دی ، امریکا چھوڑنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment