Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اٹک کے اخلاص فیلڈ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

اٹک کے اخلاص فیلڈ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

اٹک آئل کمپنی کی ذیلی کمپنی پاکستان آئل فیلڈ نے ضلع اٹک کے اخلاص بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کر دیاہے۔

پاکستان آئل فیلڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اپنے نوٹ میں کہا کہ جھنڈیل 3 اخلاص بلاک میں 12اکتوبر کو کنویں کی کھدائی شروع کی تھی اور 17 ہزار 778 فٹ تک کھدائی کی گئی ہے۔

پاکستان آئل فیلڈ کا کہنا ہے کہ کنویں سے 767 بیرل روزانہ تیل حاصل ہو گا جبکہ 10.2 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔

Related posts

پنجاب میں لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا ہی میرا خواب ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

اسرائیل کا یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ، بندگاہوں اور پاور پلانٹز کو نشانہ بنایا

Mobeera Fatima

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ

admin

Leave a Comment