Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جامعہ اشرفیہ کا القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے کردار پر تشویش کا اظہار

جامعہ اشرفیہ کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے کردار پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

جامعہ اشرفیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ جہاں عوام کو اسلام کے نام پر دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی کا اسلام کے نام پر کھیل کھیلنا اور کرپشن کی پردہ پوشی کے لیے اسلامی اقدار کا استعمال نہایت افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔

دنیاوی مفادات کے لیے مذہب کو استعمال کرنا نہ صرف اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے بلکہ ایک سنگین گناہ بھی ہے۔ اسلامی تعلیمات کی یونیورسٹی کے نام پر عوام کو دھوکہ دینا اور دین کو مفادات کے لیے استعمال کرنا دھوجہ دہی اور گھناؤنے عمل کے زمرے میں آتا ہے۔

دھوکہ دہی اور فریب کا یہ عمل اسلامی اقدار اور اصولوں کی توہین ہے، جس کے لیے کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ قرآن میں بھی اللہ نے فرمایا ہے کہ جھوٹ اور دھوکہ دینے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے، القرآن (10:17)-

القادر ٹرسٹ میں دین کے نام پر کی جانے والی سازش اور کرپشن کی پردہ پوشی کا عمل نہایت قابل مذمت اور ناقابل معافی گناہ ہے، جو عوام اور اسلامی اقدار کے ساتھ ایک سنگین دھوکہ ہے۔

Related posts

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کر دیا

Mobeera Fatima

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون سربراہ مقرر

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف کا جولائی میں بجلی فی یونٹ 5 کی بجائے 7 روپے کرنے کا مطالبہ

admin

Leave a Comment