Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا، 2ہزار کے قریب سرکاری پرائمری اسکولز کے پاس ذاتی عمارت نہ ہونے کا انکشاف

محکمہ تعلیم کی سالانہ رپورٹ میں خیبر پختونخوا میں 2 ہزار کے قریب سرکاری پرائمری اسکولز کے پاس ذاتی عمارت نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق وزیر تعلیم فیصل ترکئی کے آبائی ضلع صوابی میں 50 سرکاری پرائمری اسکو لز ذاتی عمارت سے محروم ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 323 سرکاری پر ائمری اسکولز عطیہ شدہ عمارتوں میں قائم ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 328 پرائمری اسکولز کی چھتیں نہیں ہیں، محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں 463 سرکاری پر ائمری اسکولز کرایہ کے عمارتوں میں قائم ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ذاتی عمارتیں نہ ہونے کی وجہ سے 392 پرائمری اسکولز دیگر اسکولز کے ساتھ ایڈ جسٹ کیے گئے ہیں،اپر کوہستان میں آدھے سے زیادہ سرکاری اسکولز کی ذاتی عمارت ہی موجود نہیں۔

Related posts

جو دباؤ برداشت نہیں کرسکتا اس کی اب ٹیم میں جگہ نہیں بنے گی، چیئرمین پی سی بی

Mobeera Fatima

بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست دائر کر دی

Mobeera Fatima

چہلمِ امام حسین کے موقع پر دو کروڑ 10 لاکھ زائرین کی کربلا آمد

Mobeera Fatima

Leave a Comment