Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

خان یونس ، اسرائیلی طیاروں کی اسکول میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر بمباری ، 29 شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ کرکے مزید 29 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے جنوب میں واقع اباسان شہر کے العودہ اسکول پر بمباری کی ، اسکول میں بے گھر افراد مقیم تھے۔

شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچوں شامل ہیں ، حملے میں 53 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دی گئی تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی حملے پر حماس نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں پر حملوں سے جنگ بندی مذاکرات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

Related posts

گیس فیلڈز کی طویل بندش کے دعوے غلط ہیں، سوئی نادرن

Mobeera Fatima

بھارت اور بنگلہ دیش کی ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں

Mobeera Fatima

انٹرنیٹ کی بندش سے 8 کروڑ ، 30 لاکھ پاکستانی متاثر ، معیشت کو 65 ارب روپے کا نقصان

Mobeera Fatima

Leave a Comment