Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسرائیل دہشتگردی کر رہا ہے ، امن کیلئے دنیا کیساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں ، صدر ، وزیر اعظم

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی یوم امن کے موقع پر اقوامِ عالم کے مابین امن کے اصولوں کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔

عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اقوامِ عالم کے مابین امن، رواداری اور بقائے باہمی کے کلچر کو فروغ دینا ہے، آج دنیا کو مختلف علاقوں میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور تنازعات کا سامنا ہے، تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے، اسرائیل ہزاروں لوگوں کے غزہ میں قتل عام سے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، ہندوتوا سے متاثر مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن کے موقع پر حکومت اور عوام جنگ و تنازعات سے پاک پرامن دنیا کے فروغ کیلئے عالمی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج کی دنیا بے شمار تنازعات کے باعث تقسیم کا شکار ہے، ہمیں اقوام عالم کے مابین اختلافات کو ختم کرنے اور امن کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

Related posts

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی اسکواڈ ، صائم ایوب کی جگہ خوشدل شاہ شامل

Mobeera Fatima

برہان وانی کے آٹھویں یوم شہادت کے موقع پر کراچی میں ریلی

Mobeera Fatima

مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ ، میانوالی میں موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند ، رینجرز تعینات

Mobeera Fatima

Leave a Comment