Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

30مارچ کو شوال کاچاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، سپارکو

سپارکو نے کہا ہے کہ 30 مارچ کو پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائے جانے کا امکان ہے، ادارے نے کہا ہے کہ سائنسی تجزیہ کے مطابق چاند 27 گھنٹے کا ہوگا، روشنی 2 فیصد رہے گی۔

سپار کو نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، سعودی عرب میں بھی عید 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Related posts

سرکاری اسکولوں میں ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

3 دنوں میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 78 روپے کم ہو گئی، انڈے مہنگے

admin

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 123 پوائنٹس کی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment