Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وفاقی دارالحکومت میں چینی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں چینی کی ریٹیل پرائس 172 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، چینی ایکس مل ریٹ پر 165 روپے فی کلو بیچی جائے گی۔

پرائس کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہو گی، ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جاری کر دیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ چینی کی زائد قیمت وصول کرنے پرکارروائی کی جائے گی، شہری چینی کی قیمت ریٹ لسٹ کے مطابق ہی ادا کریں۔

Related posts

پی ٹی آئی ایم این اے مبین عارف کی 2 کیسز میں ضمانت منظور

Mobeera Fatima

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی حسینہ واجد کو وطن واپس آنے کی پیشکش

Mobeera Fatima

Leave a Comment