Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں

ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں۔

موقر قومی اخبار کے مطابق ایران ائیر نے کوئٹہ، زاہدان، مشہد کی براہ راست پروازیں شروع کر دی ہیں۔

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مدثر نے سوشل میڈیا پر اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ایران ائیر نے کوئٹہ، زاہدان، مشہد کی براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ پروازیں تین تاریخی شہروں کو بے پناہ صلاحیتوں سے جوڑیں گی، ان کا کہنا تھا کہ تینوں شہر کے لوگوں کا براہ راست پر وازیں شروع کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

نئے فلائٹ آپریشنز سے خطے میں کاروبار، سیاحت اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جغرافیہ کی گہرائی اور اپنی اقتصادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے کو بڑھانا جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سے ایران کے دونوں شہروں کے لیے براہ راست پروازیں پاکستانی زائرین کے لئے بھی سود مند ثابت ہوں گی۔

Related posts

ہم قوم کو ایک خوشگوار اور تہوار جیسا انتخاب تحفے میں دینا چاہتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر بنگلادیش

Mobeera Fatima

کراچی، مائی کلاچی پھاٹک کے قریب مال گاڑی اور آئل ٹینکر میں ٹکر

Mobeera Fatima

کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment