Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکہ میں بھارتی شہری بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے پر گرفتار

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت کی عالمی ساکھ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، جس نے نہ صرف بھارتی عورتوں کی عزت بلکہ بیرونِ ملک بچوں کی سلامتی بھی شدید متاثر کی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میں بھارتی شہری گرجیت ملہی کو بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتاری پر سوشل میڈیا پر بھارتی شہری کی سیاسی شخصیات کے ساتھ تصاویر وائرل ہو گئیں۔

مودی سرکار کی ناقص حکمت عملیوں کے باعث بیرون ملک مقیم بھارتیوں کی موجودگی سوالیہ نشان بن گئی، بھارتی مجرموں کے سیاسی تعلقات نے بھارت کی عالمی ساکھ کو بے نقاب کیا، بھارت کی اخلاقی گرواٹ اور عالمی ساکھ پر شدید دھچکا لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی اور کانگریس نے گرجیت ملہی کا تعلق عام آدمی پارٹی سے جوڑ دیا، بھارتی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام لگا کر بچوں سے زیادتی جیسے جرم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Related posts

تحریک انصاف احتجاج ، توہین عدالت کی درخواست 16 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

امریکا کی ساتویں روز بھی بمباری ، ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ ، کئی فوجی زخمی

Mobeera Fatima

فیک نیوز پر کسی کو جیل میں ڈالنا ہے تو پہلے وفاقی وزیر اطلاعات کو پکڑیں ، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

Leave a Comment