Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہنگو میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ، ٹی ٹی پی کمانڈر مارا گیا

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سعید ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے تورہ گولہ کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا،  ڈی پی او کے مطابق پولیس اہلکار عمران پولیس لائن وانا میں تعینات تھا۔

ادھر ٹانک میں ڈیورنڈ گیٹ کے قریب پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تاہم  جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔

اس کے علاوہ ڈی آئی خان رتہ کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ کرک میں بہادر خیل کے پہاڑی سلسلے میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا۔

Related posts

چیمپئنز ٹرافی2025، افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کئے جانے کا امکان

admin

پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment