Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی رسمِ حنا کی تصاویر وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے ہونے والے شوہر و اداکار ظہیر اقبال کی مہندی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں سوناکشی اور ظہیر اقبال کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں اس جوڑے کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

اس جوڑے کے دوست جعفر علی منشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سوناکشی اور ظہیر کی رسمِ حنا کی تصویر شیئر کی، تصویر میں سوناکشی  اور ظہیر اقبال کو اپنے دوستوں کے ہمراہ کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مہندی کی تقریب کے لیے سوناکشی سنہا نے گولڈن اور بران سے ملتے جلتے رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے ہونے والے شوہر آف وائٹ رنگ کے کرتا پاجامے میں نظر آئے۔

اس کے علاوہ سوناکشی کے والد شتروگھن سنہا کے گھر کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جوکہ بیٹی کی شادی کی تقریبات کے لیے لائٹس سے سجا ہوا ہے۔

Related posts

کچھ لوگ سسٹم لپیٹنا چاہتے ہیں ، سزائوں کا فیصلہ چیلنج کریں گے ، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

چارسدہ: بارش کے باعث چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی پشاور کے رہنماؤں کا صوبائی حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment