Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں آج بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ زیریں اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے۔

Related posts

سکیورٹی فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

Mobeera Fatima

جڑواں شہروں میں مرغی کی قیمت میں 64 روپے کا فرق، انڈوں کی قیمت میں کمی

Mobeera Fatima

پی پی 139 میں ضمنی الیکشن ، شیخوپورہ میں جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment