اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحٰی پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان 17 سے 19 جون بروز پیر تا بدھ بند رہے گا،ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کے باعث بینک 5 دن تک بند رہیں گے۔
اس سے قبل کابینہ ڈویژن نے بھی 17 جون سے 19 جون تک عید الاضحٰی کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
نوٹیفیکشن کے مطابق جن سرکاری دفاتر میں ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی ہوتی ہے وہ ملازمین عید پر پانچ چھٹیاں منائیں گے جبکہ صرف اتوار کو چھٹی کرنے والے دفاتر کے ملازمین چار چھٹیاں کریں گے۔