Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

انہیں ملک کا کوئی خیال نہیں، قومی ٹیم کی کارکردگی پر باسط علی آبدیدہ

سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق کہا کہ بھارت میچ نہیں جیتا بلکہ پاکستان میچ ہارا ہے۔ مداحوں کو سوگ میں نہیں ہونا چاہیے، یہ ٹیم ہے ہی ایسی ہے، پچیس پچیس ڈالرز میں یہ لوگ ڈنرز پر جاکر ملک و قوم کا نام بدنام کرتے ہیں۔

باسط علی بولے کہ شاداب خان کو بلے باز کے طور پر ٹیم میں رکھا ہوا ہے، صاف نظر آرہا ہے کہ ٹیم میں دوستی یاری چل رہی ہے۔ ابرار احمد کو کیا ٹیم میں مجسمہ بنانے کے لیے رکھا ہوا ہے؟

سابق کرکٹر نے کہا کہ شاہین، شاداب، بابر یہ سب بچے تھے جب انہیں میں نے انڈر 19 میں سلیکٹ کیا تھا۔ زیادتی کرتے ہیں یہ لوگ، انہیں ملک کا کوئی خیال نہیں ہے۔

اس موقع پر سابق کرکٹر کامران اکمل نے 2007 کے ورلڈکپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ہم آئرلینڈ سے ہارے تو 10 دن تک ایک دوسرے کے کمرے میں نہیں جاسکے تھے، اتنا افسوس تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کے خلاف 15 ویں مرتبہ جیت اپنے نام کی تھی۔

Related posts

پاکستان کے اسپنر نعمان علی اکتوبر کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

Mobeera Fatima

ڈارون: پاکستان شاہینز کل بنگلہ دیش اے کیخلاف میدان میں اترے گی

Mobeera Fatima

ٹم نیلسن ہی ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ ، اشتہار باقاعدہ تقرری کیلئے دیا گیا ، ذرائع پی سی بی

Mobeera Fatima

Leave a Comment