Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

نائیجیریا ، 300 حملہ آوروں کا 3 دیہات پر دھاوا ، 7 پولیس افسران سمیت 42 افراد ہلاک

نائیجیریا کی ریاست زامفارا اور کاتسینا میں مسلح افراد کے حملوں میں 42 افراد ہلاک اور متعدد زخمی  ہو گئے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق زمفارا سٹیٹ پولیس کمشنر محمد شیہو دالیجان نے بتایا کہ تقریبا 300 موٹر سائیکل سواروں نے ریاست زامفارا کے مگاریا گاؤں میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 7 پولیس افسران سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

علاوہ ازیں مسلح گروہ نے ریاست کاتسینا کے دوتسنما اور صفانہ گاؤں پر بھی حملہ کیا، جس میں 30 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے نائیجیریا میں ایسے واقعات تسلسل کیساتھ ہوتے رہتے ہیں ، دو ماہ قبل بھی 100 حملہ آوروں نے ریاست کوگی میں حملہ کرکے 21 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

Related posts

دریاؤں کا پانی کہاں لے جاؤ گے، جمعیت علمائے ہند کے سربراہ کا مودی کا ہم نوا بننے سے انکار

Mobeera Fatima

ایام حج کے دوران نقصان سے بچانے کیلئے غلاف کعبہ 3 میٹر بلند کردیا گیا

admin

غزہ کے شہریوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں

Mobeera Fatima

Leave a Comment