Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آئی ایم ایف کی تجویز مسترد، حکومت کی سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ کی تجویز تیار

وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی تجویز مسترد کرتے ہوئے سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

آئندہ وفاقی بجٹ میں سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز ہے، سابق فاٹا کی ڈویلپمنٹ کیلئے درآمدی مشینری پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

سابق فاٹا میں کاروبار، فیکٹریوں پر انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی چھوٹ ہو گی، سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ معاشی حالات بہتر نہ ہونے کے باعث دی جائے گی۔

سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ 2023 کے اختتام پر ختم ہو چکی تھی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق سابق فاٹا کو مزید ایک سال کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز تیار کی گئی ہے، سابق فاٹا کی باؤ نڈری پر چیک پوسٹ قائم کیے جانے کی بھی تجویز ہے، چیک پوسٹوں کے قیام سے ٹیکس فری مشینری ملک کے باقی حصوں میں نہیں لائی جا سکے گی۔

Related posts

ملک ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

کوٹلی میں آل پاکستان حریت کانفرنس کی تاریخی ریلی

Mobeera Fatima

پنجاب بھر میں درجنوں فیکٹریاں اور کارخانے سیل کر دیئے گئے، مریم اورنگزیب

Mobeera Fatima

Leave a Comment