Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت اوگرا نے 26 سے 28 ستمبر 2026 سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نئے نرخوں کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 391 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 26 ستمبر سے ہوگا اور یہ 28 ستمبر تک برقرار رہیں گی۔

نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے تاہم ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو فی لیٹر 3 روپے 59 پیسے کمی سے کچھ ریلیف ملے گا۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اثر موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر نجی و تجارتی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے صارفین پر پڑنے کا امکان ہے۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں جمعہ کو ورک فرام ہوم ختم

Mobeera Fatima

مبینہ منشیات فروش ‘پنکی’ کوکین ڈیلر کیسے بنی؟

Mobeera Fatima

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی، رضوان سعید شیخ

Mobeera Fatima

Leave a Comment